کاکڑ صاحب کو عہدہ ملنے کے بعد غریبوں کا دکھ نظر نہیں آرہا، سراج الحق

اسلام آباد (پاکستان امیج) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ انواز الحق کاکڑ کو عہدے ملنے کے بعد غریبوں کا دکھ نظر نہیں آرہا۔

خواتین کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ نگران حکومت نے آتے ہی 15 اگست کو پیٹرول میں اضافہ کیا اور پھر اضافہ کیا، پھر نگران وزیراعظم کہتے ہیں مہنگائی ہو یا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو کوئی مسئلے کی بات نہیں ہے، کاکڑ صاحب آپ کی تنخواہ لگ چکی ہے اسلئے آپکو غریبوں کا بوجھ نظر نہیں آ رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بد امنی سے مرد کے ساتھ عورتیں بھی کافی پریشان ہیں، ہر شخص بے روزگاری سے پریشان ہے، سب سے زیادہ غلہ پیدا کرنے والے ملک میں آج اشیا خورد و نوش کا بحران ہے جو حکومت کی نالائق پالیسیوں کا نتیجہ ہے، سراج الحق نےکہا کہ جتنے مرضی مقدمات درج کریں اور ایف آئی آر کاٹیں، جماعت اسلامی بجلی کے بلوں کے خلاف تحریک سے پیچھے نہیں ہٹے گی، اب میں بجلی کے بل میں 16 اقسام کے ناجائز ٹیکسز لگائے جاتے ہیں جس کے خلاف عدالت جا رہا ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *