کامیاب مذاکرات کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا 3 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

کراچی(پاکستان امیج ) گڈز ٹرانسپورٹرز نے 3 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنیکا اعلان کردیا، جس کے بعد کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور دیگر کنٹینرز ٹرمینلز پر کام شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز نے سندھ حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد بندر گاہوں پر کارگو کلیئرنس اور لوڈنگ ان لوڈنگ بحال ہوگئی۔

ٹرانسپورٹ گڈز ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز، حکومت شہر میں حادثات کی روک تھام چاہتے ہیں، 50 سال کے مسائل ایک دن میں حل نہیں ہوسکتے اور 15 ہزار گاڑیوں کی فوری اپ گریڈیشن ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کیلئے وقت کا مطالبہ تھا، حکومت نے پکڑی گئی گاڑیاں چھوڑنیکی یقین دہانی کرائی ہے اور ہم ہر ہفتے اپ گریڈڈ گاڑیوں کی رپورٹ حکومت کو دیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *