‘کاش مجھے قتل کی اجازت ہوتی’،اداکارہ زارا نور خاتون کو ہراساں کرنیوالے پر پھٹ پڑیں

کراچی (پاکستان امیج )پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس حال ہی میں کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں باحجاب خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے پر پھٹ پڑیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام کی سٹوری پر واقعے کی ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ‘موٹرسائیکل پر بٹھا کر ہراساں کرنے والوں کی ایک اور نسل کو بڑھایا جارہا ہے ‘۔زارا نور نے لکھا ‘بچے کٹھ پتلی ہوتے ہیں جو ان کے سامنے کیا جائے وہ وہی اپناتے ہیں اور یہ بائیک پر بیٹھا شخص اس بچے کے لئے مثال بن رہا ہے’۔اداکارہ نے شدید غصے میں کہا کہ ‘کاش کہ مجھے قتل کی اجازت ہوتی’۔زارا کے علاوہ اداکارہ سجل علی، مریم نفیس اور دیگر شوبز ستاروں نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں موٹرسائیکل پر بچے کو لے کر گھومنے والے شخص نے گلی میں چلتی ہوئی باحجاب خاتون کو دن کے اوقات میں ہراساں کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ویڈیو میں ملزم کا چہرہ نظر آنے کے باوجود اسے گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *