کار ساز حادثہ کیس ؛ منشیات کے مقدمہ میں بھی ملزمہ نتاشاکی ضمانت منظور

کراچی(پاکستان امیج)سندھ ہائیکورٹ نے کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشہ کی منشیات کے مقدمہ میں بھی ضمانت منظور کرلی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ کی منشیات کے مقدمہ میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمہ کی ضمانت منظورکرلی اور 10لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

یاد رہے کہ ملزمہ کار ساز حادثہ کیس میں پہلے مقدمے میں ضمانت پر ہے۔واضح رہے کہ 13 ستمبر کو کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *