کابینہ کی منظوری سے پہلے کی سائفر کیس کی کارروائی کالعدم قرار دی جائے ،سلمان اکرم راجہ کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے مطالبہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران وکیل سلمان اکرم راجہ نے مطالبہ کیا کہ کابینہ کی منظوری سے پہلے کی سائفر کیس کی کارروائی کالعدم قرار دی جائے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےکہاکہ کیاآپ کارروائی کو غیرقانونی قرار دینے کا ڈیکلیئریشن چاہ رہے ہیں؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ یس مائی لارڈ، پبلک کے بغیر ہونیوالی کارروائی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت پر مشتمل 2رکنی بنچ نے سماعت کی۔

اٹارنی جنرل نےدلائل دیتے ہوئے کہاکہ 29اکتوبر سے پہلے پری ٹرائل پروسیڈنگز چل رہی تھیں،29اکتوبر کے نوٹیفکیشن سے ملزم کے کوئی حقوق متاثر نہیں ہوئے،ٹرائل کورٹ کے جج نے 16اگست کے حکمنامے میں بھی سکیورٹی خدشات کاذکر کیا،جج نے نوٹیفکیشن پر انحصار کیا کیونکہ سکیورٹی خدشات ان کے علم میں تھے،29اکتوبر کا نوٹیفکیشن ایڈمنسٹریٹو ایکشن تھا،جسٹس میاں گل حسن نے استفسار کیا کہ راجہ صاحب!اب آپ کسی اور حوالے پر انحصار کرنا چاہیں گے؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ اٹارنی جنرل صاحب! نے جو کہا ہمارا بھی یہی موقف ہے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے سامنے سکیورٹی خدشات سے متعلق کوئی مواد نہیں رکھا گیا،اپیل قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے 29اگست کا نوٹیفکیشن الگ سے پرکھا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *