کابینہ ڈویژن نے رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج) کابینہ ڈویژن نے رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر برائےسیاسی و عوامی امور ہوں گے،رانا ثنااللہ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا ۔

رانا ثنااللہ کے نوٹیفکیشن کے بعد کابینہ کا حجم 20 ہو گیا،18 وزراء، ایک وزیر مملکت اور ایک مشیر شامل ہیں،وزیراعظم نے 5 کوآرڈینیٹر بھی تعینات کر رکھے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *