کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

لاہور(پاکستان امیج) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور اہم عمارتوں کے نقشے بھی برآمد ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے، دہشت گرد لاہور میں اہم سرکاری عمارت کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں زبیر، اسلم، ابوبکر، فدا حسین، فہد سلیم، سیف اللہ، نفیس، اسرار، حاجی شاہ، عبداللہ و دیگر شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ماہ کے دوران لاہور سے اب تک 34 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *