ڈی ویلیئرز کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، کس نے توڑا جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

ایڈیلیڈ(پاکستان امیج) ساؤتھ آسٹریلیا کے جیک فریزر میکگورک نے تیز ترین ون ڈے سنچری بناکر ابراہم ڈی ویلیئرز کا ورلڈ ریکارڈ توڑدیا۔

آسٹریلیا کے لسٹ اے ٹورنامنٹ مارش کپ کے دوران ساؤتھ آسٹریلیا کے 21 سالہ جیک فریزر میکگورک نے 29 گیندوں پر ون ڈے سنچری بناکر ابراہم ڈی ویلیئرز کا ورلڈ ریکارڈ توڑدیا، یہ اے لسٹ میچز میں تیزترین سنچری شمار ہوئی۔

فریزر نے اس سے قبل 2019 میں بھی وکٹوریہ کی جانب سے ون ڈے اور فرسٹ کلاس ڈیبیو پر متاثر کن پرفارمنس پیش کرتے ہوئے نصف سنچریاں بنائی تھیں، انھوں نے 17 برس کی عمر میں چھ دن کے وقفے سے شیفلڈ شیلڈ اور ون ڈے کپ میں ففٹیز کا کارنامہ انجام دیا تھا۔ ڈی ویلیئرز نے 2015 میں 31 بالز پر ون ڈے سنچری مکمل کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

واضح رہے کہ مارش ون ڈے کپ کے اس مقابلے میں تسمانیہ نے ساؤتھ آسٹریلیا کیخلاف 37 رنز سے کامیابی سمیٹ لی، فاتح الیون نے9 وکٹ پر 435 رنزجوڑے۔

کپتان جورڈن سلک 116، سلیب جیول 90، میکلیسٹر رائٹ 51 اور بیوویبسٹر 42 رنز بنانے میں کامیاب رہے، برینڈن ڈوگیٹ اور ویس ایگر نے3،3 وکٹیں لیں، ناکام سائیڈ 46.4 اوورز میں 398 رنز پر ہمت ہاردی، جیک فریزر میکگورک نے 38 گیندوں پر 125 رنز اسکورکیے، فریزرکی اننگز میں 13 چھکے اور 10 چوکے شامل رہے۔

مہمان ٹیم کا بڑا ٹوٹل اورجیک فریزر کی ریکارڈ سنچری کے باوجود تسمانیہ مقابلہ جیت گیا، فریزر کے علاوہ ناتھن میک سوینے 62، ڈینئیل ڈریو 52 اورکپتان جیک لیمین 35 رنز بناکر نمایاں رہے، مچل اوون نے 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *