ڈی آئی خان میں پولیس نے دلیری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا : محسن نقوی

اسلام آباد (پاکستان امیج ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

محسن نقوی نے خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے 7 پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اس حوالے سے محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے جان دے کر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا، پولیس نے دلیری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ قوم خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *