ڈیڑھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات 29 روپے سے زائد مہنگی

اسلام آباد(پاکستان امیج ) پیٹرولیم مصنوعات ڈیڑھ ماہ میں 29 روپے 71 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہوگئیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق یکم جون سے لے کر اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔محض ڈیڑھ ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 19روپے 52 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 29 روپے71 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی۔

پیٹرول کی قیمت 31 مئی 2025 کو 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر تھی اور اس وقت پیٹرول کی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہے۔دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 31 مئی 2025 کو 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر تھی اوراس وقت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *