ڈیوڈ وارنر نے سچن ٹنڈولکر کاریکارڈ توڑ دیا

نیو دہلی(پاکستان امیج)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ورلڈکپ میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سابق لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے ورلڈکپ میچ میں آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ورلڈکپ میں ایک ہزار رنز پورے کیے۔ انہوں نے یہ کارنامہ ورلڈکپ کی 19 ویں اننگز میں پورا کیا جس کے بعد وہ ورلڈکپ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل ورلڈکپ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے یہ کارنامہ 20 ورلڈکپ اننگز میں سر انجام دیا تھا۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی ورلڈکپ کی 20 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ویسٹ انڈیز کے ویوون ریچرڈز اور بھارت کے سارو گنگولی نے 21، 21 ورلڈکپ اننگز میں ایک ہزار رنز بنائے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *