ڈینگی کا شکار بھارتی بیٹر شبمن گل ہسپتال داخل، اب طبیعت کیسی ہے؟بھارتی کوچ کا بیان سامنے آ گیا

حیدرآباد(پاکستان امیج)آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران ڈینگی کا شکار ہونے والے بھارتی اوپننگ بیٹر شبمن گل کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔

چند روز قبل شبمن گل کو احتیاطی طوپر چند گھنٹوں کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم اب بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور کا کہنا ہے کہ شبمن گل صحت یابی کی طرف گامزن ہیں اور پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں انہیں احتیاطی طور پر اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔شبمن گل ڈینگی بخار کی وجہ سے آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف میچ سے باہر ہو ئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بیٹر شبمن گل آج چنئی سے احمد آباد پہنچیں گے وہ ٹیم کے ہمراہ چنئی سے دہلی نہیں گئے تھے۔واضح رہے کہ بھارت آج ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *