ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے تنخواہ سے متعلق بڑی خوشخبری

اسلام آباد(پاکستان امیج) ڈیلی ویجز پر ملازمت کرنے والے ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کی تنخواہ سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور نے ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے اور اب ان کی تنخواہیں، مستقل ملازمین کے ساتھ ہی پراسیس کی جائیں گی۔

اس سے متعلق میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور سے آفس آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں ہر ماہ مستقل ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ ہی پراسیس کی جائیں۔

یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا طریقہ کار باقاعدہ سرکاری احکامات کے ذریعے واضح کیا گیا ہے۔ پرنسپلز کی سفارشات پر ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں پراسیس کی جائیں گی۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل نے متعلقہ پرنسپلز، فنانس سیکشن، اسٹیبلشمنٹ اسسٹنٹ کو احکامات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات کی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *