ڈیانا مبینہ زیادتی کیس، سی سی ڈی نے ضمانت پر رہا ملزم کو عدالت سے حراست میں لے لیا

لاہور(پاکستان امیج)سی سی ڈی نے غیر ملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کے کیس میں ضمانت پر رہا ملزم احمد تنویر کو لاہور کی عدالت سے حراست میں لے لیا۔

سیشن کورٹ میں غیر ملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم احمد تنویر کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم تفتیش میں شامل نہیں ہو رہا۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو کمرہ عدالت ہی میں شاملِ تفتیش کیا جائے، اس پر ملزم کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ غیر ملکی خاتون نے کہا ہے کہ تنویر وہ شخص نہیں جس کے خلاف اس نے الزام عائد کیا۔

عدالت نےملزم کی عبوری ضمانت میں 27 اکتوبر تک توسیع کر دی جب کہ احاطہ عدالت میں پولیس اور ملزم کے ساتھیوں میں تلخ کلامی اور دھکم پیل بھی ہوئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی اس دوران فریقن نے ایک دوسرے پر تشدد بھی کیا گیا، پولیس نے ملزم کے ساتھیوں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

ادھر متاثرہ خاتون ڈیانا نے اپنے نئے ویڈیوبیان اور ایمبیسی کے ذریعے بھیجی دستاویز میں ملزم احمد تنویرکو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کےساتھ زیادتی سے احمد تنویرکا کوئی تعلق نہیں ، میں نے پہلابیان دباؤ میں آکر دیا تھا، میں عدالت جا کر بیان دینا چاہتی تھی مجھےکہا گیا ہے آپ کی جان کو خطرہ ہے اور زبردستی پاکستان سے بھیج دیا گیا، میں ملزم محسن اورعزیرکوبھی معاف کرتی ہوں اور معاملےکو آگے نہیں بڑھانا چاہتی۔

دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے کہا ہےکہ غیرملکی خاتون سے زیادتی کیس میں سوشل میڈیا پر متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کروا کے تفتیش کو متاثرکرنےکی کوشش کی جارہی ہے، متاثرہ لڑکی کا دفعہ 164 کے تحت بیان عدالت میں پہلےہی ریکارڈ ہوچکا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *