چترال (پاکستان امیج)ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی خیبرپختونخوا ایجوکیشن فاونڈیشن کی نادہندہ نکلیں۔
ثریا بی بی نے خیبرپختونخوا ایجوکیشن فاونڈیشن سے چترال میں نجی سکول کیلئے 20 لاکھ روپے کا قرضہ لیا جو واپس نہیں کیا، منافع کے ساتھ واجب الادا رقم 30 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی نے قرض کی عوض اپرچترال میں پراپرٹی مارگیج رکھی تھی۔ڈپٹی سپیکر نے کاغذات نامزدگی میں اس رقم کا ذکر نہیں کیا جس پر الیکشن کمیشن نے ثریا بی بی کو نوٹس بھیج دیا۔ثریا بی بی کا کہنا تھا کہ کئی سال پہلے سکول میرے پاس تھا مگراب کسی اور کے پاس ہے، سکول کا موجودہ مالک تمام معاملات کا ذمہ دار ہے.انہوں نے کہا کہ نامعلوم شخص نے میرے خلاف درخواست دی ہے، میرا وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوا، اس معاملے پر تفصیلی جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرایا جائے گا۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image