ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں: بیرسٹر سیف

پشاور (پاکستان امیج) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور خوجہ آصف کل سے سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کرنے میں لگے ہوئے ہیں، لیگی رہنما فکر نہ کریں سوشل میڈیا پر تمام پوسٹیں اب ریکارڈ کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم چلائی تھی، اب یوٹرن لے کر ٹرمپ کی تعریفیں کر کے نہیں تھکتے ہیں، طاقتور کی پوجا کرنا لیگی رہنماو¿ں کا پرانا وطیرہ ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کارگل آپریشن کے پس منظرمیں نوازشریف کا امریکا کے سامنے لیٹنا بھی سب کو یاد ہے، جنگ بھارت کے ساتھ تھی اور نوازشریف گھٹنے امریکا کے سامنے ٹیک رہے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *