ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرز پیدا کرتا ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے سے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کی گرومنگ ہوگی اور اس عمل سے قومی ٹیم کو باصلاحیت بیک اپ دستیاب آئے گا۔

چیئرمین محسن نقوی، پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں مستقبل کی کرکٹ سرگرمیوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، جس میں شاہینز ٹیم کی تیاریوں، آئندہ ہوم سیریز اور غیر ملکی دوروں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے علاوہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے دوروں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا ایک مؤثر اور مربوط ڈھانچہ ہی بین الاقوامی معیار کے کھلاڑی سامنے لا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام انٹرنیشنل کرکٹرز کو کم از کم ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شرکت لازمی ہوگی تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل ہو اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں بہتری آئے۔ انہوں نے شاہینز ٹیم کی تیاریوں کا ازسر نو جائزہ لینے اور سنٹرل کنٹریکٹس کے معاملات پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹرز عاقب جاوید اور کپتان آغا سلمان شریک تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *