ڈسکہ ، شادی والے دن دولہے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل

ڈسکہ (پاکستان امیج )ڈسکہ میں شادی والے دن دولہے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔تفصیل کے مطابق ڈسکہ کے علاقے تھانہ ستراہ کی حدود میں شادی کی خوشیاں چند لمحوں میں غم میں بدل گئیں۔ منڈ گائوں میں دولہے کو سسرال میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ افسوس ناک واقعہ تھانہ ستراہ کے علاقے منڈ میں پیش آیا، جہاں عدنان نامی نوجوان کو ولیمے کی رسم کے بعد سسرال میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔ زخمی دولہے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق، نامعلوم وجوہات پر مبینہ طور پر دلہن کے قریبی عزیز نے فائرنگ کی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *