ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 7دسمبر تک توسیع کر دی

اسلام آباد(پاکستان امیج)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 7دسمبر تک توسیع کر دی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی، عدالت نے بشری ٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی،بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش نہ کیا گیا، پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت پیش ہوئے،پراسیکیوٹر نے رسیدوں کی ویری فیکشن کیلئے وقت مانگ لیا، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جاسکا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 7دسمبر تک توسیع کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *