ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد؛ تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں شیخ رشید کی ضمانت کنفرم

اسلام آباد(پاکستان امیج)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں ضمانت کنفرم کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری میں پیش ہوئے، شیخ رشید احمد وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی،عدالت نے شیخ رشید احمد کی تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں ضمانت کنفرم کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *