ڈرگ ڈیلرز انمول عرف پنکی کے کیس میں بڑا یو ٹرن! پولیس نے قتل کی دفعہ ہی ختم کر دی

کراچی (پاکستان امیج)کراچی میں مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف درج قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے کیمیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمے کی نوعیت تبدیل کرتے ہوئے قتل کی دفعہ ختم کر دی ہے جبکہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد عدالت میں حتمی چالان بھی جمع کروا دیا گیا ہے۔

سٹی کورٹ میں تفتیشی افسر نے مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف درج مقدمے کا حتمی چالان عدالت میں جمع کروایا۔ چالان کی اسکروٹنی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر اسد اللہ میتلو اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عارف سیتائی نے کی۔

پولیس کے مطابق کراچی یونیورسٹی کی کیمیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد مقدمے سے قتل کی دفعہ ختم کرتے ہوئے اسے قتل بالسبب میں تبدیل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی موت نشہ آور اشیا کے استعمال کے باعث ہوئی۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مرنے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی جبکہ شناخت نہ ہونے کے باعث اس کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی ممکن نہیں بنایا جا سکا۔

پولیس کے مطابق اگر مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت برقرار رہتا تو ملزمہ کو زیادہ سے زیادہ سزائے موت اور کم از کم عمر قید کی سزا ہوسکتی تھی تاہم اب مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 322 یعنی قتل بالسبب کے تحت چلایا جائے گا جس میں عدالت ملزمہ کو دیت کی ادائیگی کا حکم دے سکتی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ انمول عرف پنکی کے خلاف بغدادی تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ لاش ملنے کے تقریباً ایک ماہ بعد اس واقعے کی ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ مقدمے کے مدعی عدالت کے روبرو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت اپنا بیان بھی ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *