ڈرامہ ’عشق مرشد‘ کی جوڑی درفشاں اور بلال عباس نے نکاح کر لیا ؟ تہلکہ خیز دعویٰ منظر عام پر

کراچی(پاکستان امیج ) یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال عباس اور درفشاں سلیم نے مبینہ طور پر خفیہ نکاح کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں یوٹیوبر ماریہ علی نے اپنے چینل پر بلال عباس اور درفشاں سلیم کی نجی زندگی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کیے۔یوٹیوبر ماریہ علی نے کہا کہ یہ خبریں ہیں کہ درفشاں سلیم اور بلال عباس نے مبینہ طور پر خفیہ طور پر شادی کرلی ہے اور دونوں نے اپنے کیریئر کی وجہ سے اپنے نکاح کو دُنیا سے خفیہ رکھا ہوا ہے۔ماریہ علی نے کہا کہ یہ سب نے ہی دیکھا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط کے پریمیئر پر بلال عباس نے ایک لمحے کے لیے بھی درفشاں کو تنہا نہیں چھوڑا تھا، دونوں نے ایک حقیقی جوڑی کی طرح ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔

نیب ترامیم کیس؛ بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش،کیس کی سماعت براہ راست نہیں دکھائی جا رہی
اُنہوں نے کہا کہ ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط کے پریمیئر پر دونوں ہی اداکار تین گھنٹے تاخیر سے آئے تھے، اس کے علاوہ ڈرامے کے سیٹ پر بھی دونوں ساتھ ہی آتے تھے، اکٹھے کھانا کھاتے تھے اور شوٹنگ کے دوران بھی زیادہ وقت اکٹھے ہی گزارتے تھے۔ماریہ علی نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں درفشاں سلیم نے بھی اسی دوران عُمرے کی سعادت حاصل کی جس وقت بلال عباس بھی عُمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلال عباس اور درفشاں سلیم نے ایک ساتھ عُمرے کی سعادت حاصل کی لیکن مداحوں کو بظاہر یہی دکھایا کہ دونوں الگ الگ عُمرہ کرنے گئے ہیں۔یوٹیوبر نے اپنی ویڈیو میں درفشاں سلیم کے سابق دوست و اداکار عُمر شہزاد کے بارے میں بھی بات کی، اُن کے مطابق عُمر شہزاد نے ریئلیٹی شو ‘تماشہ گھر’ میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اور درفشاں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور دونوں شادی بھی کرنے والے تھے۔

عُمر شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ اور درفشاں ایک ہی بلڈنگ میں مقیم تھے، دونوں کے درمیان سب کچھ اچھا چل رہا تھا لیکن جب اداکارہ کا ڈرامہ ‘کیسی تیری خود غرضی’ ہٹ ہوا تھا تو اداکارہ کے برتاؤ میں تبدیلی آنے لگی۔اداکار کے مطابق جب وہ شہر سے باہر چلے تھے تو اُن کی غیرموجودگی میں بلال عباس، درفشاں سلیم سے ملنے کے لیے آتے تھے اور جب عُمر شہزاد نے درفشاں سے بلال عباس سے متعلق شکوہ کیا تو اداکارہ نے کہا کہ وہ صرف دوست کی حیثیت سے آتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *