ڈرائیونگ لائسنس بنوانے جانے والوں کیلئے اہم خبر آ گئی

لاہور (پاکستان امیج )ڈرائیونگ لائسنس ایشونس مینجمنٹ سسٹم اپ گریڈیشن کی وجہ سے 4 روز تک بند رہے گا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم اپ گریڈیشن کی وجہ سے 23 مئی شام 5 بجے سے 27 مئی دوپہر 3 بجے تک بند رہے گا۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس دوران لرنرپرمٹ،رینول وفریشن لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس جاری نہیں ہوسکیں گے،شہری 27 مئی دوپہر 3 بجے کے بعد لائسنس دفاتر تشریف لائیں،راستہ ایف ایم،راستہ ایپ،سوشل والیکٹرانک میڈیاکے ذریعے شہریوں کو آگاہ رکھا جائے گا،شہریوں کےپاس ای لائسنس کاہونا،قابل قبول ہوگا،اس دوران ای لائسنس رکھنے والوں کو چالان ٹکٹس جاری نہیں ہونگے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *