ڈاکٹر یاسمین راشد کے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور(پاکستان امیج)اپیلٹ ٹریبونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف دائر اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی،اپیلیٹ ٹریبونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی کاغذات نامزدگی منظوری کی خلاف شہباز کھوکھر کی اپیل خارج کردی،اپیلیٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا،جسٹس شاہد بلال حسن نے لیگی رہنما شہباز کھوکھر کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *