لاہور (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہو گئی، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق یاسمین راشد کو سانس میں دشواری، دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر زیادہ ہونے پر لایا گیا ہے،یاسمین راشد کے معدے میں درد اور جلن بھی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد کے سروسز ہسپتال میں ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
Pakistan Image