ڈاکٹرز کی غفلت؟ پیٹ میں قینچی رہ جانے پر لڑکی انتقال کرگئی

فیصل آباد (پاکستان امیج)فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے لڑکی انتقال کر گئی۔

اہلخانہ نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹرز نے دوران آپریشن بیٹی کے پیٹ میں قینچی چھوڑ دی تھی، پیٹ میں قینچی کی وجہ سے بیٹی کو انفیکشن ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس کا انتقال ہو گیا۔ پولیس نے اہلخانہ کو ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس سے مذاکرات کے بعد ورثا نے احتجاج ختم کر دیا جب کہ اسپتال انتظامیہ نے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق لڑکی کی ایکسرے رپورٹ میں قینچی پیٹ میں موجود تھی، 5 روز علاج جاری رہا،انفیکشن پھیلنے کی وجہ سیلڑکی فوت ہوگئی۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورثا نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو درخواست دی تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ہیلتھ کیئر کمیشن کی ہدایات کی روشی میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *