ڈاکوؤں نے کھانے کا آرڈر منگواکر فوڈ ڈیلیوری بوائے سے کھانا سمیت پیسے بھی لوٹ لیے، موقع سے فرار

فیصل آباد (پاکستان امیج) فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے فوڈ ڈیلیوری بوائے کو بھی نہ بخشا اور اس سے سامان سمیت رقم بھی لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق ڈاکو فوڈ ڈیلیوری بوائے سے 2کلو مٹن کڑاہی، نان اور سوفٹ ڈرنکس لوٹ کرلے گئے، اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے ڈیلیوری بوائے سے 6900 روپے بھی چھین لیے۔

جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ کا مقدمہ مدعی ادریس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ڈی گراونڈ کےقریب آرڈر منگوایا، پھر سب لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تین روز قبل پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *