ڈالر مزید سستا ، اسٹاک ایکسچینج کی کیا صورتحال رہی ؟

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ہوا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 633 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

2026 کے وسط تک سونا 4,500 ڈالر فی اونس تک پہنچنے کی پیش گوئی

واضح رہے گزشتہ روز پہلے سیشن میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1521 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 281 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر مزید 7 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *