کراچی (پاکستان امیج)اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال مہنگا جبکہ متحدہ عرب امارات کے درہم کی قدرمیں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں درہم کی قیمت میں چار پیسے کمی ہوئی ہے جوکہ 75.29 روپے سے کم ہو کر 75.25 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔انٹر بینک مارکیٹ میں درہم کی قیمت 75.29 روپے ہی ہے جو مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کو ظاہر کرتی ہے ۔
اوپن بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت میں 21 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ریال 74.52 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ریال کی قیمت 74.31 روپے تھی ۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image