چینی کی قیمت کو پر لگ گئے، یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی مہنگی

لاہور(پاکستان امیج)اوپن مارکیٹ کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی چینی مہنگی ہو گئی۔

چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ چینی کی قیمت 140 سے بڑھا کر 145 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چینی کی قیمتیں اوپن مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے بڑھائی گئی ہیں۔

یوٹیلٹی سٹورز کے ذرائع نے کہا ہے کہ سٹورز پر اس اضافے کے بعد چینی کی قیمت اوپن مارکیٹ سے کم ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی کابینہ نے یو ٹیلٹی سٹورز کے آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *