چینی کی قیمت میں اضافہ مسترد ، برآمد کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی:وزیراعظم

اسلام آباد(پاکستان امیج ) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شوگر ملز پورا سال 140 روپے ایکس فیکٹری ریٹ یقینی بنائیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں چینی کی برآمد سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چینی برآمد نہ ہوئی تو آئندہ سیزن میں شوگر ملز دیوالیہ ہو جائیں گی اور آئندہ سیزن میں 40 شوگر ملز بند ہو جائیں گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ شوگر ملز نے رواں سیزن گنے کے کاشتکاروں کو 800 ارب روپے میں سے 760 ارب روپے ادا کئے، شوگر ملز نے رواں سیزن کاشت کاروں کو اب بھی 40 ارب روپے ادا کرنے ہیں، چینی برآمد نہ ہوئی تو شوگر ملز نومبر میں کرشنگ نہیں کر سکیں گی۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں 15 لاکھ ٹن چینی اضافی ہے، 5 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کی گئی تو 26کروڑ ڈالر حاصل ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چینی کی برآمد کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی چینی کے سٹاک اور عالمی مارکیٹ کا جائزہ لے، ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، شوگر ملز پورا سال 140 روپے ایکس فیکٹری قیمت کی فراہمی کی یقین دہانی کرائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *