لاہور(پاکستان امیج)چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد شوگر ملز مالکان ،ڈیلرز اور دیگر افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ،چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی بھی فہرستیں تیار کرلی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چینی کا کاروبار کرنے والوں کا 6 ماہ کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے اور چینی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی بھی فہرستیں تیار کرکے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔صوبائی حکومت کو ایک ہفتے میں کریک ڈائون کر کے چینی قیمت کم کرنے کا ہدف دیدیا گیا، سیکرٹری خوراک اور کین کمشنر ٹاسک فورس کے انچارج ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ان کی ہدایات پر عمل کے پابند ہوں گے، سمگلنگ پوائنٹس پربھی ناکہ بندی سخت کردی گئی ہے۔
Pakistan Image