چینی کی فی کلو سرکاری قیمت میں 38 روپے کا بڑا اضافہ

کراچی (پاکستان امیج)سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ڈویژنل کمشنر نے چینی کی سرکاری قیمت میں بڑا اضافہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق چینی کی فی کلو سرکاری قیمت میں 38 روپے کا اضافہ کردیا گیا ۔

چینی کی ہول سیل قیمت 122 سے بڑھ کر 160 روپے کلو ہوگئی،چینی کی ریٹیل قیمت میں 125 سے بڑھ کر 163 روپے پر پہنچ گئی، چینی کی نئی سرکاری قیمت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چینی کی ہول سیل قیمت 122 اور ریٹیل 125 روپے کلو مقرر تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *