چینی کا بحران ،پی ڈی ایم میں پھوٹ ،مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کو ذمہ دار قرار دیدیا

اسلام آباد(پاکستان امیج )ملک میں چینی کے بحران اور بڑھتی قیمتوں پر پی ڈی ایم جماعتوں نے ایک دوسرے کیخلاف محاذ کھول لیا۔سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ چینی برآمد کرنے کا فیصلہ وزارت تجارت نوید قمر کا تھا، بحران کے بارے میں اُن سے ہی پوچھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )اتحادی حکومت (پی ڈی ایم) کے ہر فیصلے کا بوجھ اٹھا نہیں سکتی۔دوسری جانب سابق وزیر تجارت اور پی پی رہنما نوید قمر نے کہا کہ چینی برآمد کرنے کی ذمہ داری کسی ایک وزارت پر نہیں ڈالی جاسکتی کیونکہ یہ فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیا اور کابینہ نے اس کی منظوری دی تھی۔ جتنی چینی برآمد کرنے کی اجازت دی اُس سے3 گنا زیادہ سٹاک موجود تھا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں چینی کے بحران کی وجہ سے قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ حکومت نے بحران پر قابو پانے کیلیے چینی درآمد کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *