کراچی (پاکستان امیج) کراچی میں چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑے ایکشن کے دوران ایک لاکھ 40 ہزار بیگ پکڑے گئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق ملک بھرمیں چینی حکومتی کوششوں کے باوجود مہنگی فروخت ہو رہی ہے، آخر چینی جا کہاں رہی ہے۔ اس سوال کا جواب سندھ رینجرز کے ایک ایکشن سے ملا جس کے دوران چینی کی گوداموں میں چھپائی گئی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ حب ریور روڈ پر 2 مختلف گوداموں میں چھاپہ مارا تو وہاں سے بڑی مقدار میں چھپائے گئے چینی کے بیگ برآمد ہوئے جن کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزارہے۔ برآمد ہونیوالی چینی کی مالیت تقریبا ایک ارب روپے ہے جو مبینہ طورپر افغانستان بھیجی جانی تھی۔ چینی مزید کارروائی کیلئے سول انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی۔
Pakistan Image