چینی برآمد کرنے کا معاملہ،احسن اقبال کے بیان پر نوید قمر کا ردِعمل

اسلام آباد (پاکستان امیج) چینی برآمد کرنے کی اجازت،احسن اقبال کے بیان پر نوید قمر نے ردِعمل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ تجارت نوید قمر نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی برآمد کرنے کی اجازت کوئی ایک وزارت نہیں دیتی،ہمیں میرٹ پر دیکھنا ہے کہ چینی برآمد کرنے کا فیصلہ درست تھا یا نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں چینی کی کافی مقدار موجود ہے،ذخیرہ اندوزوں نے چینی روکی ہوئی ہے،ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی وجہ سے چینی کے نرخ بڑھے ہیں۔ نوید قمر کا کہنا تھا کہ زیادہ تر اسمگلنگ ایرانی بارڈر پر کی جاتی ہے،نومبر میں چینی کی کرشنگ ہو جائے گی۔ ذخیرہ اندوزی کیخلاف صوبائی حکومتوں کو حرکت میں آنا چاہیے۔
یاد رہے کہ رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں چینی برآمد کرنے کی ذمہ داری سابق وزیرِ تجارت نوید قمر پر ڈال دی۔

انکا کہنا تھا کہ چینی برآمد کرنے کی اجازت نوید قمر کی وزارتِ تجارت نے دی۔ سابق حکومت اتحادی حکومت تھی اس لیے معاملے کی ساری ذمہ داری مسلم لیگ ن نہیں اٹھا سکتی۔ احسن اقبال نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں اسمگلنگ،کارٹلائزیشن اور مافیا کو توڑنے کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں چینی کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی،مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 190 روپے فی کلو ہو گئی۔
ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں،کوئٹہ میں چینی کی قیمت 190 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی میں چینی 180 روپے میں دستیاب ہے۔اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور، پشاور،خضدار اور حیدرآباد میں چینی کی قیمت 175 روپے فی کلو ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *