چینی برآمد کرنے کا آئیڈیا کس کا تھا ؟ رانا ثناء اللہ نے حیران کن بیان جاری کر دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چینی برآمد کرنے کا مؤقف آصف زرداری کا تھا، مگر فیصلہ پوری کابینہ نے کیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو پہلے بھی جب پارٹی نے کہا وہ بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر پاکستان آ گئے، اس بار بھی مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم کی قیادت کریں گے۔واضح رہے کہ پچھلے ہفتے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے چینی برآمد کرنے کی ذمہ داری سابق وزارت تجارت پر ڈالی تھی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چینی برآمد کی اجازت پیپلز پارٹی کے نوید قمر کی وزارت تجارت نے دی تھی، سابق حکومت ایک اتحادی حکومت تھی اس لیے ساری ذمہ داری ن لیگ نہیں اٹھا سکتی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *