چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق صورتحال پر ہنگامی اجلاس، وزیراعظم،آرمی چیف بھی شریک

اسلام آباد(پاکستان امیج)گزشتہ روز شانگلہ میں پیش آئے دہشتگردی کے افسوسناک واقعے کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس جاری ہے۔
نجی ٹی وی “جیو نیوزن”ے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں وفاقی وزرا ءاور آرمی چیف سمیت سیکیورٹی ایجنسیز کے سربراہان، صوبوں کےآئی جیز اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا جا رہا ہے، اجلاس میں سیکیورٹی آڈٹ بھی کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کی گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 چینی باشندے اور گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہو گئے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر کے سیکیورٹی پر ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *