چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب پر ایسا کام کرنے کا فیصلہ کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

لاہور (پاکستان امیج )آئی سی سی چمپئینز ٹرافی 2025 کی افتتاحی رنگا رنگ تقریب میں چیئرمین پی سی بی کی جانب سے دیا جانے والا سرپرائز سامنے اگیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ 19 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے شو کا حصہ بنیں گے، جس میں جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 جہاز فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔

پاک فضائیہ کے شیردل جانباز افتتاحی تقریب کو چار چاند لگانے کیلئے آسمان میں قوس و قزاع کے رنگ بکھیریں گے۔ اس سلسلے میں آج کو طیاروں کی بھرپور ریہرسل جاری رہیں گی تاکہ ایونٹ کے آغاز پر بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *