چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام، کون ان اور کون آؤٹ؟

لاہورـ(پاکستان امیج)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے خراب پرفارمنس کے باوجود کپتان روہت شرما ٹیم میں برقرار رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں ویرات کوہلی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے جبکہ جسپریت بمرا نائب کپتان ہوں گے۔ روہت شرما اور ویرات کوہلی کا انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی کھیلنے کا امکان ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام

بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ آفیشل نے کہا کہ اس وقت فوکس چیمپئنز ٹرافی پر ہے، ایک مضبوط کمبی نیشن بنانا ہے۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 6 فروری سے ہو گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *