چیمپئنز ٹرافی فائنل میچ کے تمام ٹکٹ فروخت، کتنی آمدنی ہوئی؟ پتا چل گیا

دبئی(پاکستان امیج ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل کے تمام 25 ہزار ٹکٹ فروخت ہوگئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اتوار 9 مارچ کو دبئی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی فائنل کے تمام 25 ہزار ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جن کی کل قیمت لگ بھگ 9 ملین درہم تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیڈیم کے جنرل ایڈمیشن ٹکٹ 250 سے 500 درہم کےدرمیان فروخت ہوئے جب کہ فائنل کے ٹکٹس کی قیمت 250 درہم سے 12 ہزار درہم کے درمیان رکھی گئی تھی۔

واضح رہے کہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم 9 مارچ کو فائنل کی میزبانی کرے گا جس میں بھارتی ٹیم اپنے مدمقابل کا سامنا کرے گی جس کا فیصلہ آج لاہور میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے بعد ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *