چیمپئنز ٹرافی سے قبل آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو نے استعفیٰ دیدیا

لاہور (پاکستان امیج )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جیف ایلرڈائس کو نومبر2021 میں چیف ایگزیکٹیو کے عہدے پر تعین کیا گیا تھا۔ جبکہ آئی سی سی سے ان کا تعلق 2012 سے ہے۔ اس سے قبل وہ کرکٹ آسٹریلیا میں بطور جنرل منیجر کام کر چکے تھے۔

جیف ایلرڈائس کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بطور چیف ایگزیکٹیو آفیسر کام کرنا ایک اعزاز ہے۔ عالمی سطح پر کرکٹ کو پھیلانے سے لے کر آئی سی سی ممبران کے لیے کمرشل بنیادوں کو مضبوط کرنے تک جیسی کامیابیاں حاصل کرنے پر فخر کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ 13 برس کے عرصے میں سپورٹ اور کولیبوریشن کرنے پر آئی سی سی چیئر، بورڈ آف ڈائریکٹرز اور پوری کرکٹ برادری کے مشکور ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ عہدے سے سبکدوشی کا صحیح وقت ہے۔

واضح رہے جیف نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ جے شاہ کے آئی سی سی چیئر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *