لاہور(پاکستان امیج)چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اور میچز کے حوالے سے آئی سی سی کا حتمی اعلان بدھ کو متوقع ہے، تاہم بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے تحریری یقین دہانی مانگ لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پی سی بی نے بی سی سی آئی سے بات چیت کے بعد مستقبل کے ٹورنامنٹس کے ہائبرڈ ماڈل پر بین الاقوامی ادارے سے مبینہ طور پر تحریری یقین دہانی کا مطالبہ دہرایا ہے۔
Pakistan Image