چیمپئنز ٹرافی اس جینئس کو دے دینی چاہیے جس نے فخر زمان کو نمبر 4 پر بھیجا، محمد حفیظ ٹیم مینجمنٹ پر برہم

لاہور(پاکستان امیج )قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر محمد حفیظ نے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو زخمی ہونے کے باوجود نمبر 4 پر بیٹنگ کرنے کے لیے بھیجنے پر ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی اس جینئس کو دے دینی چاہیے جس نے فخر زمان کو نمبر 4 پر بھیجا۔
ایک انٹرویو میں محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ ‘جب فخر زخمی تھے اور بھاگ نہیں سکتے تھے تو آپ انہیں نمبر 4 پر کیسے بھیج سکتے تھے جب سٹرائیک روٹیشن اہم تھی؟، سٹرائیک روٹیشن کی کمی نے بابر اعظم پر بھی اضافی دباؤ ڈالا۔

محمد حفیظ نے مزید کہا کہ اس وقت آپ سلمان آغا ، طیب طاہر اور خوشدل شاہ کو بیٹنگ کے لیے بھیجتے اور اس کے بعد اگر آپ جیتنے کی پوزیشن میں ہوتے تو فخر کو بھیج سکتے تھے۔ محمد حفیظ نے مزید کہا کہ پہلے کوئی چانس تھا کہ فخر چیمپئنز ٹرافی میں آگے جاکر کسی میچ کے لیے فٹ ہوسکتے تھے مگر اب تو وہ مکمل طور پر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *