دبئی (پاکستان امیج)دبئی میں آئی سی سی چمپئینز ٹرافی 2025 کی گہما گہمی اور کرکٹ ایکشن رمضان میں بھی جاری رہے گا۔ اسی لیے روزے دار شائقین کرکٹ کو پریشان ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں کیونکہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے والے فینز کو ”افطار باکس“ فری ملے گا۔
ایمرٹس کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں رمضان کے دوران کرکٹ انجوائے کریں، افطار کی فکر چھوڑ دیں، افطار باکس روزے داروں کو نشستوں پر ہی ملے گا۔شائقین کرکٹ چاہے جنرل اسٹینڈ میں بیٹھے ہوں یا پھر پریمیئر اسٹینڈ سے میچ دیکھ رہے ہوں یا پھر پویلین اور پلاٹینیم اسٹینڈ سے میچ دیکھ رہے ہوں، اب سب روزے دار فینز کو افطار باکس فراہم کردیے جائیں گے۔دبئی میں رمضان کے آغاز کا امکان یکم مارچ ہے جبکہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان گروپ میچ دو مارچ کو ہوگا۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image