چیمپئنزٹرافی، بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی فیملیزکے حوالے سے نئی پالیسی پر عمل شروع کر دیا

نئی دہلی (پاکستان امیج) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ٹور پر کھلاڑیوں کی فیملیز کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نئی پالیسی پر عمل درآمد شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم بغیر فیملیز کے جائے گی اور کوئی کھلاڑی اپنے ساتھ فیملی نہیں لےجائے گا۔بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے 15 فروری کو دبئی جائے گی۔

بھارتی بورڈ کی کھلاڑیوں کی فیملی پالیسی کے مطابق 45 دن سے زیادہ کے ٹور کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ 2 ہفتے تک فیملی رہ سکتی ہے۔بی سی سی آئی کے ایک عہدے دار نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑی اپنے ساتھ اہلیہ یا کسی ساتھی کو نہیں لے جاسکیں گے۔

بی سی سی آئی عہدیدار کے مطابق ایک سینئر کھلاڑی نے پالیسی کا پوچھا تو انہیں جواب ملا کہ پالیسی کے مطابق ہی چلیں گے، ایک مہینے سے کم ٹور کے دوران فیملیز کی ساتھ ٹور کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

عہدیدار کے مطابق غیر معمولی کیس کی صورت میں کھلاڑی کو فیملی کے تمام اخراجات خود اٹھانے ہوں گے۔بی سی سی آئی نے نئی فیملی پالیسی آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے بعد بنائی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *