چیف سلیکٹر انضمام الحق کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان کرکٹ بورڈ کی تشکیل کردہ کمیٹی نے مستعفی ہونے والے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کرنیوالی انکوائری کمیٹی نے کام شروع کر دیا، کمیٹی نے انضمام الحق نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے، تحقیقات کے بعد کمیٹی اپنی سفارشات 3 نومبر تک رپورٹ کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کے حوالے کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کمیٹی کو انضمام الحق کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے مکمل اختیار دے رکھا ہے جس میں کرنل ریٹائرڈ خالد، کرنل ریٹائرڈ اختر، ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید اور آڈٹ ٹیم کا نمائندہ بھی شامل ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *