اسلام آباد(پاکستان امیج)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے حکومت کی جانب سے دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے،2020میں خریدی گئی 61ملین کی مرسٹدیز بینز گاڑیاں نیلام کی جائیگی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے گاڑیوں کی نیلامی کیلئے سیکرٹری کابینہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط ارسال کر دیا۔
خط کے متن میں کہا گیاہے کہ آئینی عہدوں کیلئے لگژری گاڑیاں درآمد کرنا مناسب نہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دونوں گاڑیاں استعمال نہیں کیں،گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل رقم پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کی جائے۔
Pakistan Image