اسلام آباد(پاکستان امیج)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فراہمی انصاف کو بہتر بنانے کیلئے اٹارنی جنرل و صوبائی ایڈووکیٹ جنرل کا اجلاس طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں اجلاس آج ہوگا،چیف جسٹس پاکستان نے تمام صوبائی پراسیکیوٹرز اور نیب پراسیکیوٹرز کو بھی طلب کرلیا، جسٹس سردار طارق مسعود بھی اجلاس میں شرکت کریں گے،اجلاس میں فراہمی انصاف کو بہتر بنانے کی تجویز پر غور ہوگا،اجلاس میں اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرلز، پراسیکیوٹرز تجاویز پیش کریں گے۔
Pakistan Image