چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل کو 5ہزار روپے جرمانہ کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پراپرٹی کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل کو 5ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پراپرٹی کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سماعت کی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل کو 5ہزار روپے جرمانہ کردیا ،پراپرٹی کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل کو جرمانہ کیا گیا.

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ وکیل نے متعلقہ دستاویزات کی طرف پوائنٹ کرنے کے بجائے عدالت کا وقت ضائع کیا، رخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو مس لیڈ کرنے کی کوشش کی، چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے اس عمل سے عدالت کو آپ پر اعتبار نہیں رہا،آپ جرمانے کی رقم اپنی مرضی کے خیراتی ادارے میں جمع کراکے رسید پیش کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *